می ٹو مہم کی زد میں آئے ایم جے اکبر نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے عہدہ سے دیا استعفی

12:08PM Wed 17 Oct, 2018

جنسی استحصال کے الزامات میں گھرے مرکزی وزیر ایم جے اکبر نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ مرکزی وزیر کے خلاف متعدد خاتون صحافیوں نے جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے تھے ۔ اکبر نے اپنے استعفی میں لکھا ہے کہ چونکہ میں نے ذاتی حیثیت سے عدالت سے انصاف کا فیصلہ کیا ہے ، ایسے میں مجھے یہ مناسب لگا کہ اپنے عہدہ سے استعفی دیدوں اور پھر ذاتی حیثیت سے خود پر عائد کئے گئے جھوٹے الزامات کو چیلنج کروں ، اس لئے میں نے وزیر مملکت برائے خارجی امور کے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔
 خیال رہے کہ ایم جے اکبر پر تقریبا 15 خاتون صحافیوں نے جنسی استحصال اور غلط رویہ کا الزام عائد کیا ہے ۔ ان الزامات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اکبر نے کہا کہ اگلے سال الیکشن ہونے کی وجہ سے ان پر اس طرح کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں ۔ اس طرح کے الزامات سامنے آتے ہی اپوزیشن پارٹیاں مسلسل اکبر کے استعفی کا مطالبہ کررہی تھیں ۔