مطالعہ سے انسان کی علمی شخصیت میں نکھار آتا ہے۔اسحاق شابندری
03:48PM Mon 7 Nov, 2016
بھٹکلیس نیوز/ 07 نومبر، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) "مطالعہ انسان کے علم کو بڑھاتا ہے ،مطالعہ سے انسان کا علم بڑھتا ہے، جو چیز اسباق میں پڑھائی جاتی ہے وہ بچوں کو تعلیم کی طرف رغبت دلانے کے لئے ہوتی ہے، حقیقت میں اس کا علم مطالعہ سے ہی بڑھتا ہے اسی طرح کوئی چیز یاد کرنی ہو اس کے لئے دعاؤں کا بھی خاص اہتمام کرنا چاہئے، جس سے اس کا ذہن کھلتا ہے۔ بچوں کو صرف درسی کتابوں پر زور نہیں دینا چاہئے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اسےخارجی مطالعہ کی بھی عادت ڈالنی چاہئے اس سے اس کے علم میں اضافہ ہوتا ہے ، جو اس کو عملی زندگی میں کام دیتا ہے ،طلبہ کو ہر دن کے اخبار وغیرہ سے بھی تعلق رکھنا چاہئے اور اس میں خاص کرطلباء کو اداریہ پڑھنے پر زور دینا چاہئے"۔ ان خیالات کا اظہار جناب اسحاق شابندری صاحب (ایڈیشنل سکریٹری انجمن حامئی مسلمین بھٹکل) نے کیا وہ آج یہاں آئی یو ایچ ایس میں لائبریری ڈے کے عنوان سے لائبریری کی اہمیت وافادیت کے عنوان پر طلبہ سے مخاطب تھے۔
پروگرام کا آغاز خبیب احمد اکرمی کی تلاوت سے کیا گیا اس کے بعد استقبالیہ کلمات جناب شبیر دفعدار صاحب نے پیش کئے، اجلاس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب محمد نعیم قاضی صاحب نے کہا کہ اس لائبریری کا شمار بھٹکل کی قدیم لائبریریوں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انجمن کے بانیوں نے اس لائبریری کو اس وقت قائم کیا جب کہ بھٹکل میں لائبریری وغیرہ کا اتنا زیادہ اہتمام نہیں تھا۔
اس کے علاوہ اس موقع پر ماسٹر جمیل صاحب اور ماسٹر عبدالرشید صاحب نے لائبریری ڈے کے عنوان پر مفید باتیں کہیں۔
اس موقع پر جناب عبدالواجد کولا صاحب، جناب نذیرصاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔ اس پروگرام میں کوئز مقابلہ میں اول ، دوم اور سوم آنے والوں اور دیگر طلبہ کے مابین انعامات تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کی نظامت عبدالحفیظ خان ندوی نے کی۔