گوری لنکیش کی طرح تمہارا بھی ہوسکتا ہے انجام: ششی کلاء
03:43PM Mon 11 Sep, 2017
تروونتا پورم : مشہور صحافی گوری لنکیش کا جو انجام ہوا اسی طرح کا انجام تمہارے ساتھ بھی ہونے والا ہے ۔ اس طرح کی دھمکی ایک متنازعہ ادارہ ہند و (ایکا وید یکے) کی صدر کے۔ پی۔ ششی کلاء نے سیکولر اور ترقی یافتہ ذ ہن کے صحافیوں کو دی ہے۔ بلا ضرورت موت کا استقبال نہ کرو موت کے شکنجے سے بچنے کے لئے خصوصی آگ کی پوجا کرو اپنے آپ کو موت سے بچاؤ اس طرح کے الفا ظ اس نے کہے۔