اویسی نے اٹھائے بھارت رتن پر سوال، کہا کتنے دلتوں-مسلمانوں کو ملتا ہے یہ ایوارڈ

02:01PM Mon 28 Jan, 2019

یوگ گرو بابا رام دیو کے بعد اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھارت رتن دئیے جانے کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔ اتوار کو مہاراشٹر میں ایک پروگرام کے دوران اسد الدین اویسی نے کہا مجھے یہ بتاو کہ جتنے بھارت رتن کے ایوارڈ دئیے گئے اس میں سے کتنے دلت، قبائلی، مسلمان، غریب، اعلی ذات اور برہمن کو دئیے گئے۔ بابا صاحب کو بھارت رتن دیا پر دل سے نہیں دیا مجبوری کی حالت میں دیا۔ بھارت رتن پر اویسی نے آگے کہا کہ بتاو کتنے ایس سی۔ ایس ٹی اور مسلمانوں کو بھارت رتن دیا گیا۔ 26 جنوری کو ترنگا لہرایا گیا  'جن گن من' گایا گیا پھر محمد رفیع کے گانے لگا دئیے، سب نے سنا۔ سب کو محمد رفیع کے گانے پسند ہیں لیکن کوئی محمد ممبئی میں فلیٹ نہیں خرید سکتا۔
 بتا دیں کہ اس سے پہلے یوگ گرو بابا رام دیو نے آزادی کے بعد سے اب تک ایک بھی سنیاسی کو بھارت رتن نہ دئیے جانے کو لے کر ناراضگی ظاہر کی تھی۔