بی ایم آر سی ملازمین کی ہڑتال سے تمام میٹرو ریل گاڑیوں کی سرویس بند ہوگی۔ مسافروں کو کئی مشکلات کا سامنا

03:24PM Sat 8 Jul, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ) :۔ پولیس کے ذریعہ ایک پولیس کانسٹیبل پر حملہ کرنے کے پاداش میں بنگلور میٹرو ریل کارپویشن لمیٹیڈ( بی ایم آر سی ریل) کے چھ ملازمین کی گرفتاری کی مخالفت میں تمام ملازمین اچانک ہڑتال کرنے سے تمام میٹرو ریل گاڑیوں کی سرویس بند ہوگئی۔ جس سے کئی مسافروں کو بہت مشکات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملازمین نے ان کے ہم ساتھی ملازمین کی رہائی اور پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقانونی کاروائی کرنے کی مانگ کو لیکر بیپن ھلی میٹرو ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دیا۔ بی ایم آر سی ایل کے اعلیٰ افسران اور پولیس اہلکاروں نے ملازمین کو یقین دہائی کرانے کے بعد ہڑتال ختم کردی۔ لیکن دن بھر میٹرو ریل گاڑیوں کی سرویس متاثر رہی۔ جس سے کام پر جانے والی سرکاری اور دیگر ملازمین کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ سٹی سیول کورٹ کے قریب واقع وشویشوریا میٹرو اسٹیشن پر کرناٹک انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے دو پولیس کانسٹیبل آنندلکشمن اورایک زنانہ پولیس کانسٹیبل بھاگیہ شری ڈیوٹی انجا م دے رہی تھی۔ بی ایم آر سی ر یل کا ملازم 28سالہ کارتک میٹرو اسٹیشن کے اندر داخل ہوا ۔دونوں پولیس کانسٹیبل نے کارتک کو بیگ ایکسرے میشن میں رکھنے کے لئے کہا ۔کاریک نے کہاکہ وہ بی ایم آر سی ریل کا ملازم ہے اور اس کے بیگ کی تلاشی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پھر بھی پولیس کانسٹیبلوں نے کارتک کی بیگ چھین کر ایکسر ے میشن کے ذریعہ تلاشی لی۔ کارتک نارا ض ہوگیا اور دونوں پولیس کانسٹیبلوں کو برا بھلا کہا۔ پولیس کانسٹیبل آنند نے کارتک کو زوردار طمانچہ ماردیا۔ کارتک نے اعلیٰ افسران سے اس کی شکایت کرنے کی بات کہی اور موبائل فون کے ذریعہ ویگر میٹرو اسٹیشنوں کے دیگر ملازمین کو وہاں طلب کرلیا۔کارتک اور اس کے ساتھی ملازمین نے آنند پر حملہ کردیا اور اس کی پٹائی کردی۔ وہا ں کچھ دیر کے لئے تناؤ پیدا ہوگیا۔بی ایم آر سی ریل اور اعلیٰ پولیس افسران موقعۂ واردات پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کیا۔ پولیس نے آنند پر حملہ کرنے پر کارتک۔ آنند ۔ ہریش کمار ۔کرن کمار ۔ ابھیلاش سمیت 30ملازمین کے خلاف معاملہ درج کرکے چھ کو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملہ کو لیکر ملازمین نے دھرنا دیا تھا۔