تیئیس مئی تک کھادی میلہ
01:08PM Fri 5 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)کھادی بورڈ کے چیرمین یلوولی این رمیش نے آج بتایاکہ 23مئی تک شہر کے فریڈم پارک میں قومی سطح کا کھادی میلہ جاری رہے گا۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ بابائے قومی گاندھی جی کے خوابوں کی تکمیل کے طور پر کھادی کو اہمیت حاصل ہے۔ ریاست میں 140 کھادی ادارے موجود ہیں، جن کے ذریعہ 29ہزار لوگوں کو روزگار ملا ہے۔اس میلے میں نہ صرف ریاست بلکہ بیرون ریاستوں کی اشیاء بھی موجود ہیں ، جن میں کھادی کے علاوہ ریشم اور کاغذ سمیت شہد ، کاجواور جڑی بوٹیاں دستیاب رہیں گی۔ کھادی بورڈ کے سی ای او نوین کرن راجو نے بتایاکہ اس میلے میں کھادی مصنوعات پر زبردست رعایت فراہم کی جارہی ہے۔اسی طرح آن لائن کے ذریعہ کھادی اشیاء کی فروخت پر غور کیا جارہاہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ جدید ڈیزائن بھی عنقریب میلے میں شامل ہونے والے ہیں۔