پورے حفاظتی انتظامات کے ساتھ پی یو سی دوم کے طلبہ نے لکھا آج انگریزی کا پرچہ: بھٹکل میں 54 طلبہ رہے غیر حاضر
10:30AM Thu 18 Jun, 2020
بھٹکل: 18 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں کورونا کی بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لوگو کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پی یو سی دوم کا آخری پرچہ (انگریزی) بھی ملتوی کیا گیا تھا جو کہ ریاست بھر میں آج منعقد ہوا جس کے لیے تمام تر حفاظتی انتطامات کیے گئے تھے۔
ضلع اتر کینرا میں اس کے لیے 30 امتحانی سینٹر بنائے گئے تھے جس میں 13615 طلبہ کو امتحان دینا تھا لیکن آج کل 13180 طلبہ نے امتحان دیا اور 435 طلبہ امتحان گاہوں سے غیر حاضر رہے۔
بھٹکل کی بات کی جائے تو آج یہاں پی یو سی دوم کے آخری امتحان سے کل 54 طلبہ غیر حاضر رہے۔ اطلاع کے مطابق بھٹکل میں سب سے زیادہ طلبہ جنتا ودھیالیہ شرالی سے غیر حاضر رہے جہاں 21 طلبہ غیر حاضر رہے اسی طرح دی نیو انگلش پی یو کالج میں 14 طلبہ، آر این ایس مرڈیشور میں 11 طلبہ اور انجمن پی یو کالج میں 8 طلبہ غیر حاضر رہے ۔
اس موقع پر افسران کی نگرانی میں طلبہ کی حفاظت کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے تھے جس سے طلبہ کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔