میکرس ہب بھٹکل کی جانب سے صحافیوں میں فیس شیلڈ کی تقسیم
02:48PM Sun 12 Apr, 2020
بھٹکل: 12 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) میکرس ہب بھٹکل کی جانب سے پورے چہرے کو وائرس سے بچانے کے لیے تیار کی گئی فیس شیلڈ کو گزشتہ روز سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ می تقسیم کیا گیا تھا۔ آج ان کے ذریعے بھٹکل تعلقہ کے صحافیوں میں فیس شلیڈ تقسیم کی گئی جس کو میکرس ہب کے ذمہ دار نہیل دامودی کے ہاتھوں دیا گیا۔
اس موقع پر انکولہ کے پرکرتی پروڈکٹس کی جانب سے تعلقہ کے صحافیوں کو مفت سینٹائزر بھی دیا گیا جس میں بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران میں سے مسٹر رادھا کرشنا بھٹ، جناب ایم آر مانوی، جناب رضوان گنگاولی، جناب عتیق الرحمٰن شابندری، جناب فیاض ملا، موہن نائک، راگھویندر ہیبار، راگھو مہالے وغیرہ موجود تھے۔