نئے سال کا پہلا چاندگرہن آج 

03:01PM Sat 11 Feb, 2017

اندور، 11؍فروری(آئی این ایس انڈیا )موجودہ سال میں گرہن کے فلکیاتی واقعات کا سلسلہ کل 11؍فروری کو لگنے والے گرہن سے شروع ہوگا، یہ گرہن ہندوستان میں دکھائی دے گا۔اجین کے ممتاز جیواجی ویدشالا کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجند رپرکاش گپت نے ہندوستانی تناظر میں کی گئی تحقیقات کے حوالے سے آج میڈیا کو بتایا کہ چاند گرہن کا آغاز علی الصبا ح چار بج کر دو منٹ دو سکینڈ پر ہوگا اور یہ 8 بج کر25منٹ پانچ سکینڈ پر ختم ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلنے والے اس فلکیات واقعہ کے دوران زمین سے چاند کچھ دھندلاپن دکھائی دے گا اور اس کی روشنی کی شدت کم ہو جائے گی۔