حریت لیڈر یاسین ملک حراست میں
02:11PM Sun 19 Mar, 2017
جموں ،(بھٹکلیس نیوز)جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کوحریت کے لیڈر محمد یاسین ملک کو ان کے دفتر سے حراست میں لے لیا ۔ پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) کے ابی گزر دفتر پر چھاپہ مارا اور انتخابات کے بائیکاٹ کے لئے چلارہے مہم کے سبب حراست میں لے لیا۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر اور اننت ناگ سیٹ پر ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے تحت 9 اپریل کو سرینگر پارلیمانی نشست پر اور 12 اپریل کو اننت ناگ پارلیمانی نشست پر الیکشن ہوں گے۔