ملی رہنماؤں کی رحمان خان سے ملاقات۔ مختلف امور پر تبادلہ خيال
02:40AM Thu 22 Aug, 2013
ملی رہنماؤں کی رحمان خان سے ملاقات۔ مختلف امور پر تبادلہ خيال
نئی دہلی،21 اگست(يو اين آئى ) : ا ج ملی رہنماؤں کے ایک وفد نے یہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے- رحمان خان سےان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ذاتی توجہ اور مسلسل کوشش کی وجہ سے وقف بل پچھلے دنوں راجیہ سبھا میں پاس ہوگیا حالانکہ مختلف وجوہات کی وجہ سے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ بل موجودہ مانسون اجلاس میں پاس نہیں ہوپائے گا۔
وفد نے وزیر موصوف کی توجہ دہشت گردی کے نام پر مسلم نوجوانوں کے خلاف جاری مہم کی طرف بھی دلائی اور کہا کہ موجودہ حالات اور مسلسل گرفتاریوں کی وجہ سے یہ مسلم سماج کا نمبر ایک مسئلہ بن چکا ہے اور اسے جلدازجلد حل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کی وجہ سے معاشرہ میں شدت پسندی پھیلنے کے خطرات ہیں۔ وفد نے خصوصی طور سے کہا کہ گرفتاری کے بعد ایک متعینہ عرصہ میں گرفتار نوجوانوں کے خلاف اگر جرم ثابت نہیں ہوتا ہے تو اُنھیں چھوڑ دینا چاہئیے۔