ضلع اتر کینرا میں آج دس لوگوں کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو: بھٹکل کی تین سالہ بچی میں کورونا کی تصدیق

04:09PM Wed 24 Jun, 2020

کاروار: 24 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کوڈ 19 کے دس نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے بھٹکل موسی نگر کی رہنے والی ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج جن لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں کمٹہ کا 45 سالہ مرد،  ہوناور کا 42 سالہ مرد، 78 سالہ اور 67 سالہ دو بزرگ، 33سالہ خاتون، منڈگوڈ تیبت کالونی کی 45 سالہ خاتون، کمٹہ کی دو خاتون اور ایک مرد سمیت بھٹکل کی تین سالہ بچی شامل ہے۔ ان تمام افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تمام لوگ مہاراشٹرا سے لوٹے تھے جبکہ تیبت کالونی کی خاتون اس سے پہلے کورونا سے متاثر شخص کے رابطہ میں آئی تھی۔ بھٹکل میں جس بچی کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔ اس لکے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ 21 جون کو مہاراشٹرا سے بذریعہ کار بھٹکل پہنچی تھی اور اسی وقت سے اپنی والدہ ک ساتھ کورنتائن میں تھی۔ بچی کی رپورٹ پوزیٹیو آنے پر اب اس کی والدہ اور دیگر دو چھوٹے بچوں کو بھی تعلقہ سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے اور ان کے پھر ایک بار تھوک کے سیمپل لیے گئے ہیں۔