ورلڈ کپ سے پہلے اس ٹیم کے کپتان کو پولیس نے کیا گرفتار ، لگ سکتی ہے پابندی ! ۔
03:45PM Sun 31 Mar, 2019
Share:
سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی ، لیکن اب ورلڈ کپ سے عین قبل اس ٹیم کیلئے بری خبر آئی ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دمتھ کرونارتنے کو کولمبو میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم بعد میں پولیس نے حراست میں لینے کے بعد انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح سری لنکائی ٹیسٹ کپتان شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی سے ایک اور گاڑی کو ٹکر لگ گئی اور متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور کو اسپتال منتقل کرنا پڑگیا۔ خبروں کی مانیں تو اسی ہفتہ کرونارتنے کی رواں ہفتہ ہی عدالت میں پیشی بھی ہوسکتی ہے ۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ عدالتی کارروائی کی بنیاد پر کرونارتنے پر پابندی بھی لگا سکتا ہے ۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم گزشتہ کچھ مہینوں سے تادیبی کارروائی کے معاملات سے کافی پریشان ہے ۔ اب کرونارتنے بھی تنازع میں پھنس گئے ہیں ۔
ادھر بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونارتنے بورڈ کے کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑی ہیں ، جن کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور ضروری کارروائی کے لیے انکوائری کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کے فیصلہ کے بعد بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ممکنہ طور پر سزائے سنائے جانے کا امکان ہے۔