یمن سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں شدید گولہ باری

03:42PM Mon 30 Nov, 2015

یمن سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں شدید گولہ باری کی گئی ہے جس سے ایک سرحدی محافظ اور دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ''یمنی علاقے سے اتوار کو دہران الجنوب کی جانب شدید گولہ باری کی گئی تھی جس سے ایک سرحدی محافظ شہید ہوگیا''۔ یمن سے جازان کے علاقےبھی میں شدید گولہ باری کی گَئی تھی جس سے دو یمنی شہری مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقوں جازان اور نجران میں اس وقت ہزاروں یمنی مقیم ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے یمن میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں پر مارچ میں فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے سرحدی علاقوں میں گولہ باری اور حوثی باغیوں کی سعودی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم اسّی افراد مارے جاچکے ہیں۔ گذشتہ روز حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی اپنے آٹھ ساتھیوں سمیت سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔