دودھ کی قیمتوں میں بہت جلداضافہ ممکن: اے منجو
04:34PM Tue 14 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 14 مارچ، 17
بنگلورو/(نامہ نگار) ریاست میں بارش کی کمی کی وجہ سے ہونے والے نقصانوں سے کسانوں کو بچانے کے لئے ریاستی حکومت بہت جلد دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے حتمی فیصلہ کرنے والی ہے اس کی اطلاع ریاستی وزیر برائے مویشی پالن مسٹر اے منجو نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دی انہوں نے کہا کہ کسانوں کا بوجھ ہلکا کرنے کی غرض سے مجبوری میں اٹھائے جانے والے اس فیصلہ میں اب تک یہ طئے نہیں ہوا ہے کہ ایک لیٹر میں کتنی رقم کا اضافہ ہوگا۔
(کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)