رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں طلبہ کے مابین  اسکولی کتابوں کی تقسیم

04:11PM Mon 17 Jun, 2019

بھٹکل: 17 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شری وینکٹیشور ودھیا وردکشا سیوا نامی تنظیم کی جانب سے بھٹکل کے نچل مکی مندر ہال میں منعقد ایک تقریب میں رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں اسکولی طلبہ کے مابین کتابیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی طالب اپنے ہدف کو طے کرتا ہے اور اس کے پیچھے مسلسل محنت کرتا ہے تو کوئی اسے ترقی اور کامیابی سے نہیں روک سکتا،۔انہوں نے طلبا کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی اور ملک کی ترقی میں اپنا بھی حصہ دینے کو کہا۔ اس موقع پر نامدھاری طبقہ کے صدر مسٹر ایم آر نائک نے بھی اپنے خیالات ظاہر کیے۔ پروگرام کے دوران ایس ایس ایل سی ٹاپر ناگراج نائک اور چندرو نائک اور سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر لکشمی کی تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر راجیش نائک، سبیرا نائک، ایم آر نائک، روگھویندرا نائک، گنگادھر نائک اور دیگر حضرات موجود تھے۔