امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو دورہ امریکا کی دعوت دیدی
02:10PM Thu 30 Mar, 2017
نئی دہلی ۔ (بھٹکلیس نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی کو اس سال کے آخر میں دورہ امریکا کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ دعوت وزیر اعظم نریندرا مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دی۔بات چیت میں امریکا اوربھارت کے درمیان تعلقات اورافغانستان سمیت جنوبی و مرکزی ایشیاء کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وائیٹ ہاوس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ اقدامات سے اتفاق ظاہرکیا۔اس موقع پر م نریندرا مودی نے صدر ٹرمپ کو بھی دورہ بھارت کی دعوت دی۔