میڈیا سے بات کرنے جارہے کشمیرکانگریس کے ترجمان کوپولیس نے حراست میں لیا

04:42PM Fri 16 Aug, 2019

جموں وکشمیر کانگریس کے چیف ترجمان کوپولیس نے حراست میں لیا ہے۔ کانگریس ترجمان کواس وقت حراست میں لیا گیا، جب وہ میڈیا سے بات کررہے تھے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیرمیں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد کرفیونافذ کیا گیا ہےاوراپوزیشن کے کئی بڑے لیڈروں کوحراست میں رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کشمیرمیں ٹیلیفون اورانٹرنیٹ جیسی خدمات بھی بند ہیں۔ حکومت کی طرف سے وادی میں امن وامان کی صورتحال کوبہتر بنائے رکھنےکے لئےاقدامات کئےگئے ہیں۔ جموں وکشمیرکی اس صورتحال کو لے کرکانگریس مسلسل مودی حکومت پرحملہ بول رہی ہے۔ وہیں کہا جارہا ہے کہ کشمیرمیں حالات بہتر ہورہے ہیں اورپیرسے اسکول اورکالج کھولے جائیں گے۔ جب اس بارے میں کانگریس ترجمان ابھیشیک منوسنگھوی سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ یہ جملہ ملک ایک ہفتے سے سن رہا ہے۔ آج چیف سکریٹری نے کہا 'جب ہوگا تب بات کریں گے'۔
نیوکلیئرپالیسی کے بارے میں ملک کو بتانا چاہئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے جوہری ہتھیاروں کی پالیسی تبدیل کرسکتا ہے۔ اس پرکانگریس ترجمان نے کہا کہ پالیسی یا قومی تحفظ کے سوال پر اگرپالیسی تبدیل ہوئی ہے توملک کوبتانا چاہئے کہ کیا پالیسی ہے۔ جوبھی ہوگا ہم حکومت کےساتھ کھڑے ہیں، اس کا استقبال کریں گے۔