متحدہ عرب امارات خلیج میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنائے گا: ولی عہد ابوظبی
04:25PM Mon 22 Jul, 2019
ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج اور مشرقِ اوسط میں بحری جہازوں کی محفوظ آمد ورفت کو یقینی بنائے گا۔
وہ بیجنگ میں سوموار کے روز اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے اس مقصد کے حصول اور دنیا میں تیل کی محفوظ رسد کو یقینی بنانے کے لیے چین اور دوسرے دوست ممالک سے تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
شیخ محمد نے کہا کہ خلیج میں تیل اور مال بردار بحری جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمد ورفت عالمی معیشت کے استحکام اور تحفظ کے لیے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔