ہوناور قومی شاہراہ پر پہاڑی چٹان کھسک کر بائک سے ٹکرا گئی: ڈرائیور معمولی چوٹ کے ساتھ محفوظ

02:09PM Thu 11 Jun, 2020

ہوناور: 11 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع میں قومی شاہراہ کا کام ابھی تک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر آئے دن کوئی نہ کوئی سڑک حادثہ پیش آتا ہے جس کو عوام تعمیراتی کمپنی کی بے توجہی اور غفلت قرار دیتے ہیں۔ آج ہوناور میں ہوسٹن کراس کے قریب پہاڑی چٹان کا ایک حصہ شاہراہ پر گر پڑا جس کی وجہ سے وہاں سے جارہی بائک اس سے ٹکرا کر گر گئی۔ جس کے نتیجہ میں بائک ڈرائیور گریش نائک (30) کو معمولی چوٹ آئی۔ البتہ اس کی بائک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ وہ تو قسمت اچھی تھی کہ بائک کے اوپر نہیں گرا ورنہ ایک جان کے ضائع ہونے خطرہ تھا۔