ٹیپو جینتی کی حمایت کروں گا: میر بہادر حسین
02:54PM Wed 2 Nov, 2016
بنگلور:(بی این این) بی جے پی مینارٹی مورچہ کے نیشنل ایکزی کیٹیو ممبر اور مینارٹی مورچہ کرناٹک کے سابق صدر جناب میر بہادر حسین نے10 نومبر کو ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش ٹیپو جینتی کیاانعقاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں بہ حیثیت مسلمان ٹیپو سلطان کی خدمات کااعتراف کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیپو سلطان نے اس ملک سے انگریزوں کو بھگانے کے لئے ان کے خلاف جنگ لڑی تھی انگریزوں نے انہیں شہید کیا۔ شہادت کے کئی سال بعد بھی ٹیپو سلطان کانام زندہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹیپو سلطان کے بارے میں پہلے بھی مخالفت ہوتی تھی اب بھی ہورہی ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بی جے پی کی مخالفت کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں اچھی ذہنیت کے لوگ بھی موجود ہیں۔ کانگریس کے اندر بھی ٹیپو سلطان کے مخالفین موجود ہیں مخالفین کی مخالفت ہوتی رہتی ہے ہم اس کو روک نہیں سکتے ۔ اس اعلان پر آپ کو بی جے پی سے نکال دیا گیا تو آپ کیا کریں جواب میں میر بہادر حسین نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیں گے دنیا سے نہیں نکال سکتے۔آج یہاں آسٹن ٹاؤن میں ان کی ایک ہو ٹل ’’ ڈ کن اسپسس‘‘ کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے یہ بات کہی اس ہوٹل میں حیدرآبادی پکوان ملیں گے اور گھروں کو ڈلوری بھی دی جائے گی ۔ اس ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر کئی مقامی لیڈروں نے شرکت کی