وزیر صنعت کے ہاتھوں بھٹکل میں ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ کا سنگ بنیاد
02:32PM Mon 18 Jul, 2016
بھٹکلیس نیوز / 18 جولائی،2016
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل سنتے مارکیٹ کے قریب ساحلی ترقی بورڈ کے ذریعے تعمیر کی جانے والی ہائی ٹکر مچھلی مارکیٹ کا سنگ بنیاد وزیر صنعت مسٹر آر وی دیش پانڈے کے ہاتھوں رکھا ،ضلع میں شرالی کے بعد بھٹکل میں تعمیر کی جانے والی دوسری ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ کی سنگ بنیاد تقریب میں ساحلی ترقی بورڈ کے صدر نویدیت آلوا بھی موجود تھے ۔انہوں نے اس موقع پر ان کی صدارت میں ضلع میں انجام پائے گئے کئی ایک ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کیا اور آئندہ ہونے والے کاموں کا بھی تذکرہ کیا۔
اس کے علاوہ اس موقع پر مسٹر آر وی دیش پانڈے،رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، کرناٹکا مسالہ بورڈ صدر مزمل قاضیا، کاجو ترقی بورڈ صدر شمبھو گوڈا، بھٹکل اے سی چدانند وٹارے ، بھٹکل تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ہوناور تعلقہ پنچایت صدر انیا ، بھٹکل بلدیہ صدر منجما رویندر، نائب صدر ڈاکٹر سید سلیم، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبران البرٹ ڈیکوستھا، پشپا نائک، دیپک نائک، سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت ممبران جئے لکشمی گونڈوغیرہ موجود تھے۔