چیف منسٹر سدرامیا کے اچھے دن ختم ہونے کے قریب

12:32PM Fri 30 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/30؍جنوری،15 کانگریس اور بی جے پی کو اپنے مفادات زیادہ عزیز: کمار سوامی گلبرگہ ( ایجنسی): سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمار سوامی ریاستی صدر جنتادل سیکولر نے کہا ہے کہ چیف منسٹر سدرامیا ان دنوں سخت مشکلات میں گھر گئے ہیں ۔ اُن کے اچھے دن ختم ہونے کے قریب ہیں کمار سوامی آج یہاں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے وہ جیورگی تعلقہ میں کسانوں کے سماویش اور چنچنسور ضلع پنچایت حلقہ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کل گلبرگہ آئے ہوئے تھے ۔ سوامی نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ چیف منسٹر سدرامیا اب زیادہ دن اقتدار میں نہیں رہیں گے ، وہ اپنے کابینی رفقاء اور ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔ اُن کے سب سے زیادہ قریبی اور نہایت با اعتماد رفیق ستیش جارکی ہولی وزارت سے مستعفی ہو چکے ہیں جارکی ہولی ہر مصیبت اور برے وقت میں سدرامیا کی بھرپوری اعانت کی تھی۔ آج وہی اُن کے مخالف ہوگئے ہیں تو اس سے بخوبی اندازہ لگایا جایاسکتا ہے کہ چیف منسٹر سدرامیا نا پسندیدہ بنتے جارہے ہیں ، کمار سوامی نے کسان سماویش اور انتخابی جلسوں کو مخاطب کرتے ہوئے ریاست کی کانگریس اور اُس سے قبل کی بی جے پی حکومتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کی حکومتوں نے اُنہیں ووٹ دے کر اقتدار سونپنے والے عوام کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے وزراء اور چیف منسٹرس نے اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف رہے ۔ کمار سوامی نے چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنی 20ماہ کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے کسانوں کے بشمول سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود پر توجہہ کی اور دیہاتوں میں قیام کے ذریعہ حکومت اور انتظامیہ کو عوام کی دہلیز تک لےجانے کا کارنامہ انجام دیا۔ کمار سوامی نے مزید کہا کہ عوام کے پاس ووٹ کا ہتھیار ہے جسے وہ اُن کے مفادات کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف استعمال کرتے ہوئے اُن کا تختہ پلٹ سکتے ہیں ۔ بنڈپا قاسم پور سابق ریاستی وزیر ، بسوراج تھڑکل ضلعی صدر، کیدار لنگیا ، دیوے گوڑا تینور، سجاد علی انعامدار اور دیگر جنتادل سیکولر قائدین کمار کے ہمراہ موجود تھے ۔ ع،ح،خ