سرسی میں ایک مکان کو لگی آگ؛ لاکھوں کا ہوا نقصان
03:00PM Tue 9 Jan, 2018
بھٹکلیس نیوز / 09 جنوری،2018
سرسی /(بھٹکلیس نیوز بیورو) سرسی کے الوےڈنگڈی میں آج صبح ایک مکان کو اچانک آگ لگنے سے گھر میں موجود زیورات، نقدی اور قیمتی دستاویزات جل کر خاک ہوئے ہیں۔ مکان مالک لکشمن بابو نے کہا کہ آگ لگنے کے نتیجہ میں ان کے ضروری کاغذات سمیت نقدی وغیرہ جل کر راکھ ہوگئے ہیں جس سے انہیں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔
(کنڑا سے ترجمہ : اے جے اسدی)