کرناٹک : فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو مسموم کرنے کی سازش ، بچھڑے کے کٹے سر کی تصویر وائرل
04:00PM Wed 20 Dec, 2017
کرکالا: کرناٹک کے ککندور کے پارپو پل کے قریب گائے کے بچھڑے کے پھینکے ہوئے سر کی تصویر وائرل ہوگئی جس کے سبب مقامی افراد میں تشویش پیدا ہوگئی جن کا ماننا ہے کہ اس علاقہ میں کشیدگی پھیلانے کے لئے بعض افراد نے یہ حرکت کی ہے۔ گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر 20دسمبر کو پایا گیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں تصادم جیسی صورتحال کو روکنے کے لئے سکیورٹی سخت کردی ہے۔ پولیس نے شرارت پسندوں کی تلاش شروع کردی۔