رابطہ سوسائٹی کے وسیع ھال میں ماہنامہ پھول کا ماہانہ جلسہ
07:18PM Sun 14 May, 2017
بھٹکلیس نیوز/ 14 مئ، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) - ان دنوں بچوں کی زبان پر ایک ہی جملہ ماہنامہ پھول ہے،جیسے جیسے دن گزرتے جارہےہیں پھول کی افادیت اور پھول کی مانگ بڑھتی ہی جارہی ہے..پھول کے کارکنان اور ذمہ داران کے مطابق بچوں کا پھول ایک تربیتی مشن کے تحت نئی نسل کو دین و ادب سے جوڑنے کے لیے کام کررہا اور یہ مشن روزافزوں جانب منزل رواں دواں ہے...اس کا اظہار پھول کے ماہانہ جلسوں سے بھی ہورہا ہے..
آج مورخہ 18 شعبان مطابق 14 مئی کے پھول کے جلسے میں اس کی بڑھتی افادیت کو پھر سے واضح انداز میں دیکھا گیا-
پھول کے اس ماہانہ جلسے میں آئے مہمانان کرام نے بھی اپنے تاثرات میں اس کا اظہار فرمایا..
جلسے کے مہمان خصوصی مولانا فیصل احمد ندوی (محقق و مصنف ،استاذ دارالعلوم ندوة العلماء و رکن مجلس مشاورت ) نے پھول کے دو سو ننھےقارئین کے سامنے پھول کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے مطالعے پر ابھارا اور اس کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی تاکید کی..پھول کے ذمہ دار اور اقرا عربک اسکول کے استاد مولانا داؤد صاحب خلیفہ اور سابق جنرل سکریٹری رابطہ سوسائٹی جناب ایس جے ہاشم صاحب نے پھول کے جلسے کو دیکھ کر تعجب کا اظہار کیا،کم مدت میں غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس کام کو مزید مستحکم کرنے کی طرف ابھارا....
اس موقع پر پھول کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے بھٹکل اور اطراف بھٹکل کے ننھے منے قارئین کو انعامات سے نوازا گیا،اس کے علاوہ جلسے میں شریک تمام بچوں کے درمیان بھی خوبصورت انعامات تقسیم کیے گئے...
پھول کوئز مقابلے میں شریک (صرف بھٹکل کے) قریب 250 طلبہ کے درمیان نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 10 قارئین رہے..(قرعہ کے ذریعے)
اس کے علاوہ 50 بلاعنوان کہانی میں 2 نمایاں رہے
بوجھو تو جانیں مقابلے میں شریک 100 طلبہ میں دو کا انتخاب قرعہ کے ذریعے ہوا..
اس سے پہلے مولوی سید حسن بافقیہ نے بچوں کا استقبال کیا،مدیر پھول عبداللہ دامداابو نے غرض و غایت پیش کی اور مولانا عبدالنور فکردے نے بچوں کو زبان نوائط میں پھول اور اس کے متعلق چند اصول و آداب کی طرف اشارہ فرمایا اور پھول کی طرف سے ماہانہ سنت کی پابندی (جس طرح گذشتہ مرتبہ مسواک کی پابندی پر انعامات کا اعلان ہوا تھا) پر ابھارتے ہوئے اگلی والی سنت کا بھی اعلان کیا...اور اسی موقع پر ایک ماہ تک روزانہ وضو کرتے وقت مسواک کرنے والے خوش نصیب قارئین کو انعامات سے بھی نوازا گیا...
نظامت مولوی جاسر محتشم (بربی)نے بخوبی انجام دیا..
پھول کوئز مقابلے میں نمایاں درجے سے کامیاب ہونے والے:
محمد انیس بن سلطان صدیقہ
عبداللہ بن سلطان ارمار
حسن شبیث
فاطمہ بنت ابو محمدسرور
فاطمہ نویرہ شبیر احمد خطیب
ابراہیم بن محمد فیصل عابدہ
احمد بن بدراللہ نیلاور
محمد زین ادیاور عبدالرزاق ادیاور
محمد نبراس بن نورالامین لونا
عائشہ بنت بدرالحسن
بلاعنوان کہانی میں نمایاں
نوفی اسحاقی
فاطمہ بنت سلیمان خلیفہ
بوجھو تو جانیں میں نمایاں
عقبی محتشم
عائشہ فصحی
پھول ننھے نمائندے ایوارڈ
مسیب صدیقہ
مصعب شہ بندری
اشعث رکن الدین
دانش رکن الدین
نور چنا
زیان قاسمجی