بنگلورو سے شائع ہونے والے ہفت روزہ اخبار "اونچی آواز" میں بھٹکلیس کی آڈیو خدمات کا جم کر اعتراف

03:00PM Fri 16 Feb, 2018

بھٹکلیس نیوز / 16 فروری،2018 بھٹکل / (بھٹکلیس نیوز بیورو) بنگلورو سے جناب محمد ابراہیم نفیس کی ادارت میں جاری ہونے والے ہفت روزہ اخبار "اونچی آواز" نے بھٹکلیس کی اردو آڈیو کی دنیا میں کی گئی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے اخبار کا ایک صفحہ اس کی خوبیوں سے بھر دیا ہے۔ اس اخبار نے جہاں بھٹکلیس کے چیرمین و صدر جناب محمد محسن شابندری صاحب کی تیکنکی خوبیوں کو سراہا ہے وہیں جناب مولانا عبدالمتین صاحب منیری کے جمع شدہ آڈیو کے نادر خزانہ کی بھی پذیرائی کی ہے۔ خیال رہے کہ جنوری 2003 میں بھٹکلیس کے بانی و صدر جناب محمد محسن شابندری صاحب نے مسلمانان ہند کو اس کے ذریعے سے تعلیمی اور معاشی میدانوں میں رہنمائی اور کیریر گائیڈنس کی غرض سے www.bhatkallys.com نامی ویب سائٹ کا قیام عمل میں لایا تھا جس کے ایک سال بعد جناب مولانا عبدالمتین منیری کی تیس سالہ محنت سے جمع کردہ نصف صدی پر محیط نادر آڈیو کی اشاعت کا سلسلہ بھٹکلیس ڈاٹ کوم کی سائٹ www.urduaudio.com پر شروع کیا گیا جو الحمد للہ آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے اور پورے عالم میں اس کی آڈیو ویڈیو کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس اونچی آواز کے مدیر کے شکریہ کے ساتھ ان کے اخبار کا صفحہ اپنے بیش قیمت قارئین کے لئے شائع کر رہا ہے۔