طلبہ کو سیول سرویسس کے امتحانات میں شرکت کی ترغیب دلانے بھٹکل میں اہم پروگرام کا انعقاد؛ اسکولی طلبہ کی شرکت

03:53PM Wed 21 Aug, 2019

بھٹکل: 21 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) طلبہ کو آئی اے ایس اور آپی ایس وغیرہ جیسے کورسس کے لیے آمادہ کرنے اور ان کے اندر اس کا شوق پیدا کرنے کے لیے آج رابطہ سوسائٹی کے ہال میں اہم پروگرام منعقد کیا گیا۔ بھٹکل آئی اے ایس فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیے گئے اس پروگرام میں مسٹر دیپک ایل نے طلبہ کو اس تعلق سے ضروری معلومات دیں اور اس کی اہمیت کو بیان کیا۔ اس موقع پر جناب عنایت اللہ گوائی، جناب جیلانی محتشم صاحب ڈائس پر موجود تھے۔ اس پروگرام میں آٹھویں سے ڈگری تک کے طلبہ موجود تھے۔