پانچ فلسطینی خاندانوں کو فوجی مشقوں کے بہانے گھروں سے بے دخل کردیا
02:00PM Thu 10 May, 2018
طوباس: اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے علاقے خربت خمسہ الفوکا میں موجود 5 فلسطینی خاندانوں کو فوجی مشقوں کے بہانے ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔
مقامی سماجی کارکن عارف دراغمہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد کو ان کے ٹینٹوں سے نکال کر کئی کلومیٹر دور چھوڑ دیا، اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج نے یکم مئی اور 24 اپریل کو ان فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔