آدم خورچیتے کو ھلاک کرنے
05:01PM Thu 6 Jul, 2017
افسران اور لوگوں نے پہاڑی علاقہ میں ڈیرہ ڈالا
کولار ((بھٹکلی نیوز ):):۔ مالور تعلقہ ویراپترناھلی دیہات میں دو روز قبل ایک آدم خور چیتے نے ایک کسان 45سالہ وینکٹیش پر حملہ کرکے اسے ھلاک کردیا تھا اور جسم کے کئی اعضاء کوکھالیا تھا۔ اب اس چیتے کو ھلاک کرنے کے لئے محکمۂ جنگلات کے افسران اور گاؤں کے لوگ پہاڑی علاقہ میں قیام پذیر ہیں او ر چیتے کو تلاش کررہے ہیں۔ مالور کر رکن اسمبلی کے ایس منجو ناتھ گوڈا نے وینکٹیش کے گھر جاکر اس کی بیوی اور خاندان کے افراد کو دلاسہ دیا اور 50ہزار روپیوں کا چیک پیش کیا۔ دوسری طرف گاؤں کے لوگ اس آدم خور چیتے کولیکر سخت ناراض ہیں اور اسے ھلاک کئے بغیر آرام نہ کرنے کا عہد کیا ہے ۔اس لئے لوگوں نے کھانا ۔ پانی اور اناج ساتھ لیکر پہاڑی علاقہ میں قیام کئے ہوئے ہیں اور وہاں تلاش کرنے پر کئی مویشوں کی ہڈیاں بھی ملی ہیں۔ دوسری طرف دیہات کے مضافات میں واقع تالاب کے قریب چیتے کے قدموں کے نشانات بھی دکھائی دئے ہیں ۔افسران کو امید ہے کہ چیتا پانی پینے کے لئے یہاں ضرور آئیگا۔اس لئے یہاں اور دیہات کے مضافات میں دو پنجرے بھی رکھے گئے ہیں ۔دوسری طرف لوگ بھی دن رات اس آدم خور چیتے کو تلاش کررہے ہیں ۔اس چیتے نے اس دیہات کے علاوہ آس پاس کے دیہاتوں میں دہشت پھیلا رکھی ہے اور طلباء اسکولوں کو جانے سے ڈرنے لگے ہیں ۔دیہات کے لوگ ایک ساتھ ملکر گھروں سے نکلتے اور آتے ہیں۔