شتروگھن سنہا کا نتیش کمار پر طنز ، کہا : این ڈی اے کے ساتھیوں کام شروع کریں ، ورنہ تیجسوی یادو ہیں تیار
12:14PM Sun 3 Jun, 2018
بی جے پی سے ناراض ممبر پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے بہار کیلئے خصوصی ریاست کے درجہ کے مطالبہ کو بکواس اور عام انتخابات سے قبل محض گھڑیالی آنسو قرار دیا ہے ۔ ریاست کیلئے یہ مطالبہ جے ڈی یو اور ان کی اپنی پارٹی کے علاوہ لوک جن شکتی پارٹی جیسی ساتھی پارٹیوں کے ذریعہ کیا جارہا ہے ۔
شتروگھن سنہا نے کئی ٹویٹ کرکے الزام لگایا کہ بہار میں کارکردگی سے زیادہ تشہیر پر زور ہے ۔ جہاں این ڈی اے تقریبا ایک سال کیلئے ہی اقتدار میں رہنے والی ہے ۔ شتروگھن سنہا پٹنہ صاحب سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ ہیں اور وہ کافی عرصہ سے بی جے پی قیادت کی تنقید کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے انتباہ آمیز لہجہ میں کہا کہ این ڈی اے کے ــ"مترو "اب کام شروع کردو ، ورنہ "ارجن "اقتدار پر قابض ہونے کیلئے تیار ہے ، کیونکہ تیجسوی یادو کا چیلنج اب ان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔