جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے دور روزہ مسابقہ کا کامیاب اختتام
04:02PM Fri 2 Dec, 2016
دین و ایمان کی بقاء کے لئے ایسے پروگرامات کی اشد ضرورت؛ مولانا الیاس ندوی
بھٹکلیس نیوز / 02 دسمبر، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی طلباء تنظیم اللجنۃ العربیہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ دو روزہ مسابقتی اجلاس گزشتہ رات انعامات کی تقسیم اور علماء کرام کے درد بھرے بیانات کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ سلطانی مسجد کے احاطے میں منعقد اس اختتامی نشست میں مقابلوں میں ممتاز رہے طلبہ کے مظاہرے ہوئے اور سیرت کوئز کا فائنل راؤنڈ بھی منعقد ہوا، جسے سامعین و ناظرین نے بہت سراہا۔
اس موقع پر موجود جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے اجلاس کے منعقد کرنے کے مقصد کو واضح کیا اور کہا کہ یہ اجلاس ہمارے بچوں اور نئی نسل میں ایمان کو باقی رکھنے کے لئے کی گئی ایک کوشش کا نتیجہ ہے، مولانا محترم نے قریب کے اضلاع کی صورتحال کو بیا ن کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ اگر ہم اپنے نونہالوں کے دین و ایمان کے سلسلہ میں فکر مند نہیں رہیں گے تو یہ ظاہری شکل و صورت میں تو مسلمان رہیں گے لیکن اندر سے ان کا دین اور اللہ تعالیٰ پر ایمان کمزور ہوجائے گا ۔
مولانا الیاس صاحب نے اس موقع پر یکساں سول کوڈ کے موضوع پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سب نام نہاد خواتین جو شریعت کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں وہ سب دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔
اس کے علاوہ اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی نے بھی اپنے خیالات ظاہر کئے اور حاضرین سے دین کے سلسلہ میں فکر مندہونے کو کہا۔ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے چیف قاضی جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب نے کہا کہ ہماری عزت اسلامی شریعت کے ساتھ جڑے رہنے میں ہے۔
پروگرام کا آغاز محمد احمد رکن الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، حمد عبداللہ رازی اور اس کے ساتھیوں نے نعت پیش کی۔ مشرف اللجنۃ العربیہ مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی نے مسابقاتی نشستوں کی تفصیلات سامنے رکھتے ہوئے اول دوم اور سوم انعام حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا۔استقبالیہ کلمات مولانا شعیب صاحب ائیکیری ندوی پیش کیے اور نظامت کے فرائض بہترین انداز میں مشرف اللجنۃ مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی اور اُستاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل و خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ اسٹیج پر نائب صدر جامعہ مولانا اقبال ملا ندوی ، ناظم جامعہ جناب ماسٹر شفیع صاحب ، نائب ناظم جامعہ مولانا عبدالعلیم قاسمی ،مولانا مقبول کوبٹے ندوی ،متہمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، اُستاد جامعہ اسلامیہ مولانا الیاس جاکٹی ندوی، مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنیاُستاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل و قاضی خلیفہ جماعۃ المسلمین بھٹکل ،نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم قاضیاء ندوی وغیرہ موجودتھے۔