غیر قانونی طریقہ سے ریتی نکالنے کے کام پر پابندی

10:15AM Fri 11 Jul, 2014

بھٹکلیس نیوز / 11 جولائ 14 کاروار / (نامہ نگار) اتر کنڑا ضلع میں ندیوں سےبہت ساری ریتی غیر قانونی طریقہ پر نکالنے پر پابندی لگائی ہے ۔اطلاعات کے مطابق بہت سارے لوگ بغیر لا ئسنس کےاس کام کو انجام دے رہے تھے ،اس سلسلہ میں جب سرکار کو اس غیر قانونی کام کی اطلاع ملی تو اس پر پابندی لاکئی  گئی اور اس کام کو روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اب سےڈرائیوروں پر بغیر پاس یا لائسنس کے ریتی لے جانے یا لوڈ کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔