مدینہ ویلفئیر سوسائٹی نے تینگن گنڈی سڑک پر جمع ہورہے پانی کا مسئلہ حل کرنے ذمہ داران کو سونپا میمورنڈم

03:10PM Wed 18 Sep, 2019

بھٹکل: 18 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تنگن گنڈی کراس جامعہ آباد روڈ سےمحی الدین اسٹریٹ کراس تک بارش کے دنوں میں جمع ہورہے پانی سے راہگیروں کو انتہائی تکلیف ہورہی ہے جس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آج مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے ذمہ داران نے ہیبلے گرام پنچایت، جالی پٹن پنچایت اورمیونسپالٹی پہنچ کر اس مسئلہ کو حل کرنے کی مانگ کی اور اس تعلق سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر متعلقہ ذمہ دران سے قومی شاہراہ کی تعمیر کے دوران تینگن گنڈی کراس پر راستہ چھوڑنے کی بھی بات رکھی گئی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب مولانا محمد عرفان صاحب یس یم، سوسائٹی کے سماجی خدمات کے کنوینرجناب رضوان صاحب گنگاولی، جالی پٹن پنچایت سابق اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جناب آدم صاحب شیخ اور سوسائٹی کے  دیگر اراکین موجود تھے۔