مجلس اصلاح و تنظیم میں سیلاب متاثرین کے لیے  ریلیف سیل کا افتتاح

03:32PM Sun 1 Sep, 2019

بھٹکل: یکم ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم اور ایچ آر ایس  کی جانب سے مشترکہ طور پر آج مجلس اصلاح وتنظیم میں ریلیف سیل کا افتتاح عمل میں آیا ۔اس کے لئے ایک نشست آج بعد نماز عصر مجلس اصلاح و تنظیم میں منعقد کی گئی تھی۔تلاوت کلام پاک کے ساتھ اس نشست کا آغاز کیا گیا جس کے بعد جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے نے  استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تنظیم کے ذریعے مختلف موقعوں پر کیے گئے  ریلیف کام کی مختصر رپورٹ بھی پیش کی۔ صدر اجلاس جناب ایس ایم سید پرویز صاحب نے بھی اس موقع پر ریلیف کے کام کو خلوص اور اللہ کو راضی کرنے کے لیے کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ اس میں اتحاد بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر تحصلدار وی پی کوٹرولی، منجوناتھ ہری کانت ،جناب عبدالقادر باشہ رکن الدین اور دیگر حضرات نے بھی اپنے خیالات ظاہر کیے۔ پروگرام کی نظامت مولانا یاسر برماور ندوی نے کی جبکہ سکریٹری برائے انتطامی امور جناب جیلانی شابندری صاحب نے شکریہ کلمات ادا کیے۔ واضح رہے کہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل اور جماعت اسلامی کےزیر سرپرستی چلنے والے  ایچ آر ایس کی جانب سے مشترکہ طور پر اتر کینرا میں آئے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے یہ ریلیف سیل قائم کیا گیا ہے جس میں کپڑے،پیسے ،چٹائیاں،پستر وغیرہ دے کر آپ سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں۔