ایران میں پر تشدد مظاہرے جاری، انسٹاگرام اور ٹیلی گرام سروس بند

12:35PM Mon 1 Jan, 2018

تہران۔  ملک بھر میں کئی دنوں سے جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے درمیان ایران نے ’انسٹاگرام اور پیغام رسانی کی ایپلیکیشن ‘ٹیلی گرام پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ حکام عارضی طور پر دونوں ایپلیکیشنز کو بلاک کر رہے ہیں، تاکہ زور پکڑتے مظاہرین کو کنٹرول کرکےامن قائم کیا جاسکے۔ مظاہرین مختلف مقامات پر اکھٹا ہونے کے لئے ان سوشل میڈیا ذرائع کا سہارا لے رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں دو مظاہرین مارے گئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پابندی لگانے کا مقصد ان عناصر کو روکنا ہے جو متعدد احتجاجی مظاہرین کی تصاویر اور ویڈیو ز ان ایپلیکینز کے ذریعے شیئر کر رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر پیغام میں 'ٹیلی گرام کے 'سی ای او نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی ایپلیکینز بندش کی اس درخواست پر دھیان نہ دیے جانے کے بعد حکومت نے سروس کو ازخود روک دیا ہے۔
 معروف مذہبی رہنما  آیت اللہ محسن عسکری نے تہران میں ہزاروں افراد پر مشتمل حکومت کے حامی مظاہرین کو بتایا کہ دشمن سماجی میڈیا اور معاشی امور کے معاملات کے بہانے ایک نئی بغاوت بھڑکانا چاہتا ہے۔