معمر شہریوں کیلئے روزگار میلہ

01:05PM Tue 14 Mar, 2017

بنگلورو۔ (بھٹکلی نیوز)کرناٹکا وکیشنل ٹریننگ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ،نائیٹنگ یلس ٹرسٹ اور سینٹ جوزف کالج کے اشتراک سے 25اور26مارچ کو سینٹ جوزف کالج رچمنڈ سرکل بنگلور میں معمر شہریوں کیلئے روزگار میلہ اورفنی مہارت پروگرام منعقد ہوگا۔سینئر شہری اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تیس برسوں سے زیادہ خدمات کا تجربہ رکھتے ہیں ان کے تجربات ریٹائرمنٹ کے بعد استعمال میں نہیں لائے جاتے ، جس کے پیش نظر سینئر شہریوں کے تجربات سے استفادہ کے مقصد سے یہ پروگرام منعقد ہوگا۔ کارپوریشن کے عہدیداران نے سینئر شہریوں سے اس عظیم موقع سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی۔