بی ایس پی کا دامن چھوڑ کانگریس میں شامل ہوئے پھولن دیوی کے شوہر
02:10PM Thu 9 Feb, 2017
نئی دہلی،(بھٹکلیس نیوز)ڈاکو ملکہ سے ممبر پارلیمنٹ بنیں پھولن دیوی کے شوہر امید سنگھ یوپی اسمبلی انتخابات کے پہلے کانگریسی لیڈر آسکر فرنانڈیز کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہو گئے۔پارٹی میں ان کا استقبال کرتے ہوئے آسکر فرنانڈیز نے کہا کہ ان کے شامل ہونے سے یوپی انتخابات میں پارٹی کو فائدہ ہوگا۔آسکر فرنانڈیز نے کہاکہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے منظوری ملنے کے بعد امید سنگھ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ہم پارٹی میں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔مجھے بھروسہ ہے کہ یوپی میں پارٹی کو ان سے فائدہ ہوگا۔سنگھ بہوجن سماج پارٹی سے کانگریس میں آئے ہیں۔کانگریس چھوڑنے کے بعد وہ بی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔اترپردیش کے بندیل کھنڈ علاقے میں ان کا مینڈیٹ ہے۔پھولن دیوی وہیں کی رہنے والی تھیں۔