واٹس ایپ پر ڈیلیٹ نہیں ہوں گے اب بھیجے گئے میسیج! ہوئی بڑی تبدیلی

12:06PM Mon 15 Oct, 2018

واٹس ایپ کے سب سے مشہور فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ میں ایک نیا اپ ڈیٹ آیا ہے۔ اس فیچر میں سینڈر بھیجے گئے میسیج کو 1 گھنٹے، 8 منٹ 16 سکینڈ کے اندر ڈیلیٹ کر سکتا ہے، جس کے بعد سینڈر اور رسیور دونوں کے فون سے میسیج ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔ تاہم اب نئے اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے رسیپینٹ لیمٹ میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ رسیپینٹ لیمٹ  کو اپڈیٹ کرنے کا مطلب ہے کہ اگر آپ کسی کو بھیجا گیا میسیج ڈیلیٹ کرتے ہیں، لیکن صارف کو آپ کے واپس کئے گئے میسج کی ریکویسٹ 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سکینڈ تک نہیں ملتی ہے، تو یہ میسج ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے کہ آپ نے جس صارف کا میسیج ڈیلیٹ کیا ہے، ا س کا فون بند ہو تو ایسے میں صارف کے پاس سے مسیج ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔
 وابیٹا انفو کے ٹویٹ کے مطابق کمپنی نے یہ قدم ان صارفین کے مدنظر اٹھایا ہےجو ریوک میسیج کا غلط فائدہ اٹھا کر ہفتوں، مہینوں اور سالوں پہلے بھیجے گئے میسیج کو ڈیلیٹ کرتے ہیں۔