ہائی کورٹ آج کرے گا نوٹ بندی کے خلاف درخواست کی سماعت

03:03PM Tue 22 Nov, 2016

نئی دہلی، )ایف او یس) دہلی ہائی کورٹ نے نوٹ بندی کے خلاف دائر ایک عرضی پر سماعت کے لئے آج متفق ہوتے ہوئے کہا کہ ایک بار کرنسی کے غلط ہو جانے کے بعد حکومت ہسپتالوں اور پٹرول پمپ جیسی کچھ عوامی خدمات کو پرانے نوٹ لینے کے لئے کس طرح کہہ سکتی ہے۔جج بی ڈی احمد اور جسٹس جینت ناتھ کی بنچ نے عرضی کو کل سماعت کے لئے درج کی ہے۔اس پٹیشن میں 2000روپے کے نئے نوٹ بند کرنے کی مانگ بھی کی گئی ہے اور نوٹ بندی کے اقدامات کوغیر آئینی اور غیر تسلی بخش فیصلہ بتایا گیا ہے۔درخواست گزار پوجامہاجن ایک ڈیزائنر شوروم چلاتی ہیں۔انہوں نے درخواست میں ہنگامی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی روزی روٹی کمانے سے محروم ہو رہی ہیں اور اس سے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔انہوں نے حکومت پر دہرا رخ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ لوگوں کو پرانے نوٹ بینک اکاؤنٹس میں جمع کروانے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور دوسری طرف ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کرنے پر کارروائی کی دھمکی دے رہی ہے۔