اقلیتوں کو آپریٹیو سکیڑ کے فوائد سے واقف کرانا ضروری

03:06PM Wed 1 Mar, 2017

کرناٹکا اسٹیٹ مینارٹی ویمن کو آپریٹیوسوسائٹی کے افتتاح کے موقع پر تنویر سیٹھ کا خطاب بنگلور:(نامہ نگار)کوآپریٹیو سیکڑ سے بہت سارے فائدے ہیں اقلیتوں کو اس سے واقف کرانا اور عوامی سطح پر اس کو عام کرنا بہت ضروری ہے یہ بات کرناٹک کے وزیر برائے اقلیتی بہبود اوقاف وپرائمری ایجوکیشن جناب تنویر سیٹھ نے آج یہاں شہر کے آرٹی نگر علاقہ میں کرناٹکا مینارٹی ویمن کو آپریٹیو سوسائٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کو آپر یٹیو سیکڑ کے ذریعہ بہت سارے فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں تعلیمی سماجی صنعت اور تجارت کے میدان میں آگے بڑھنے کیلئے بینکوں اور کوآپریٹیو سوساٹیوں سے فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے خواتین کی طرف سے شروع کی گئی کو آپریٹیو سوسوائٹی کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی طرف سے اٹھایا گیا قدم قابل تعریف اور قابل مبارکباد ہے۔اس سوسائٹی کے ذریعہ مسلم خواتین میں بیداری پید اکی جاسکتی ہے۔ خواتین کے سلف ہلپ گروپ بنا کر فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے کو آپریٹیو سوسائٹی میں ممبرس بنا کر انہیں یشویشونی کارڈ کے ذریعہ ہیلتھ کے میدان میں مدد پہنچائی جاسکتی ہے۔ جناب تنویرسیٹھ نے بتایاکہ کو آپر یٹیو سوسائیٹیوں میں اقلیتوں کو ممبر شپ دلانے کیلئے مینارٹی ڈپارٹمنٹ سے تعاؤن کیا جاتا تھا لیکن کسی وجہ یہ سلسلہ بند ہوگیا ہے دوبارہ اس سلسلے کو جاری رکھنے پر غور کیا جائے گا۔ جناب تنویر سیٹھ نے بتایا کہ کرناٹکا مینارٹی ویمن کو آپریٹیو سوسائٹی کی چیرپرسن محترمہ بلقیس بانو خدمت کے میدان میں تجربہ رکھتی ہیں امید ہے کہ یہ ادارے پھلے پھولے گا۔ انہوں نے ایک میمونڈرم پیش کر کے ریاست میں اقلیتوں کی خواتین کیلئے سرکاری سطح پر الگ مینارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن بنائے جانے کی مانگ کی ہے وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے۔نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر سوسائٹی کی چیرپرسن محترمہ بلقیس بانو کے علاوہ تمام ڈائرکٹرس موجود تھے ان میں پروفسیر نازنین بیگم، محترمہ فریدہ رحمت اللہ، شائستہ یوسف وغیرہ شامل تھیں ،اس موقع پر کرنا ٹکا اسٹیٹ مینارٹی کمیشن کے ممبرس موجود تھے۔