بھٹکل نیو شمس اسکول میں منعقد انٹر اسکول سائنس میلہ کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہاتھوں افتتاح؛ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے پر دیا زور
04:53PM Sun 15 Dec, 2019
بھٹکل: 15 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ تربیت اخوان کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول اور اے جے اکیڈمی کی جانب سے مشترکہ طور پر نیو شمس اسکول سید علی کیمپس میں بھٹکل تعقلہ کے اسکولوں کے مابین سائنس فیر کا انعقاد کیا گیا جس میں 150/کے قریب طلبہ نے شرکت کی۔
اس سائنس فیر کا افتتاح بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملاصاحب کے ہاتھوں ہوا جس کے بعد افتتاحی تقریب میں انہوں نے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے طلبہ میں چھپے سائنس دان کو باہر نکالنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مقابلہ میں شریک طلبہ اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اساتذہ کو چاہئے کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو پہچانیں اور اس کو پروان چڑھا کر ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کریں۔
اس موقع پر اے جے اکیڈمی کے ڈائریکٹر جناب عبداللہ جاوید صاحب نے اس مقابلہ کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہمار ملک میں سائنس میں نوبل انعام حاصل کرنے والے آخری شخص ڈاکٹر سی وی رمن ہیں جن کے بعد آج قریب پچاس سال کا عرصہ ہوگیا جہاں ایک بھی فرد نے اس شعبہ میں ہندوستان سے کوئی نوبل انعام نہیں لیا ہے۔ اسی لیے ہم نے ہمارے ملک میں سائنس دانوں کو زیادہ سے زیادہ تیار کرنے کے لیے اس مقابلہ کا انعقاد کیا جو کہ ریاست بھر میں منعقد ہورہے ہیں۔
افتتاحی تقریب کا آغاز عبدالصمد ایس ایم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد پروگرام کے کو آرڈنیٹر جناب محمد رضا مانوی نے حاضرین کا استقبال کیا۔ اسکول ٹیچر محترمہ وینا کے شکریہ کلمات پر افتتاحی تقریب اختتام کو پہنچی۔ اس تقریب میں ادارہ کے صدر جناب اسماعیل محتشم، نائب صدر جناب نذیر قاضی صاحب، سکریٹری جنرل مولوی ضیاء الرحمن ندوی صاحب، جناب مولانا زبیر ایس ایم صاحب وغیرہ موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے بعد طلبہ نے اپنے ماڈلس کا مظاہرہ کیا۔ اختتامی تقریب میں جیتنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔