ملیشیا کے وزیرکا بیان "ڈاکٹرذاکر نائیک کی حوالگی پراب تک کوئی فیصلہ نہیں"۔
09:50AM Tue 9 Oct, 2018
اسلامی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کو ہندوستان کے حوالے کرنے کے معاملہ میں ملیشیا نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اورمعاملہ پر وہاں کی عدالت کوئی فیصلہ کرے گی۔ ملیشیا کے ایک سینئرلیڈرنے ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج کو ایک میٹنگ کے دوران یہ اطلاع دی۔
ملیشیا کے انسانی وسائل کے وزیرایم کلا سیگرام نے بتایا کہ ایک میٹنگ کے دوران سوراج نے ذاکر نائیک کی حوالگی جلدی کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ذاکر نائیک سے متعلق دریافت کر رہی تھیں کہ کیا ملیشیا سے ذاکرنائیک کی حوالگی کی جائےگی۔ ’’میں نے کہا کہ ملیشیا کی حکومت نے اب تک اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے‘‘۔ اس معاملہ پر فیصلہ کرنا ملیشیا حکومت نے عدالت پرچھوڑرکھا ہے۔