فلسطین کی بہادر بیٹی احد تمیمی جیل سے رہا
03:26PM Sun 29 Jul, 2018
یروشلم: فلسطین میں مزاحمت کار نوجوان لڑکی احد تمیمی کو 8 ماہ قید کے بعد گزشتہ شب رہا کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے منہ پر تھپڑ رسید کرنے والی نڈر لڑکی احد تمیمی کو جیل میں 8 ماہ کی قید و بند کی صعوبتیں اُٹھانے کے بعد گزشتہ شب رہائی مل گئی ہے۔ آٹھ ماہ کی سخت تکالیف نازک اور کم سن لڑکی کے پایہ استقلال میں لرزش نہیں لا سکیں۔ اسرائیلی حکام نے احد تمیمی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔
سرائیل کے محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح احد تمیمی اور اُن کی والدہ نریمان کو رہا کردیا گیا ہے۔ دونوں قیدیوں کو اُن کے رہائشی علاقے مغربی کنارے بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب احد تمیمی نے جیل سے آزاد ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احد تمیمی کا پورا گھرانہ سماجی کارکن اور مزاحمت کار کے طور پر شہرت رکھتا ہے۔