عام آدمی پر مہنگائی کی مار! دو دن بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوا اضافہ

11:49AM Sat 4 May, 2019

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز اضافہ ہوا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 6-8 پیسےکا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5-9 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جمعہ کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 73.13 روپئے، 78.71 روپئے، 75.15 روپئے اور 75.92 روپئے کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ چار بڑے شہروں میں ڈیزل کے لئے گاہکوں کو بالترتیب 66.71 روپئے فی لیٹر، 69.86 روپئے، 68.45 روپے اور 70.48 روپئے فی لیٹر خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔