کرناٹک اردو اکادمی کی طرف سے انتظار حسین کی رحلت پر دکھ کا اظہار

01:58PM Wed 3 Feb, 2016

بھٹکلیس نیوز / 03 فروری، 16 بنگلورو / (پریس ریلیز) کرناٹک اردو اکادمی نے برصغیر کے مشہور و معروف افسانہ نگار ، ناول نگار و کالم نگار ‘ انتظار حسین کی رحلت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انتظار حسین اپنے منفرد اسلوب اور طرزِ فکر کے لیے جانے جاتے ہیں ۔ وہ اپنے طرز کے خود ہی موجد تھے ۔ ان کے افسانوں نے نئے لکھنے والوں کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا ہے ۔ ان کی شخصیت ادبی وثقافتی روابط کے تناظر میں ہندو پاک میں ایک پل کی حیثیت رکھتی تھی۔ موصوف کئی مرتبہ بنگلور تشریف لاچکے تھے ۔ اور اردو اکادمی کے مہمان بھی رہ چکے تھے ۔ چیر پرسن ، ارااکین ، رجسٹرار و عملہ کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین ۔