مودی ، وزیراعظم کے طورپر برقرار رہنے کے اہل نہیں:وزیراعلی کرناٹک سدارمیا
12:18PM Tue 20 Feb, 2018
Share:
بنگلورو۔کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنی برہمی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کے طورپر برقرار رہنے کے اہل نہیں ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست اور ملک کو درپیش کئی مسائل کو نظر انداز کردیا ہے۔
سدا رمیا نے کہا ’’نریندر مودی ، وزیراعظم کی طرح بات نہیں کر رہے ہیں ۔ریاست اور ملک کو درپیش کئی مسائل ہیں تاہم وہ اس پرمودی نے منہ نہیں کھولا ہے۔وہ سیاسی اغراض پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔
وہ وزیراعظم کے طور پر برقرار رہنے کے اہل نہیں ہیں‘‘۔سدارامیا کے ریمارکس ،ریاست میں حکومت کے کرپشن میں ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم کے بیان اور ریاستی حکومت پر برہمی کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔