ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت ناقابل برداشت : ترک صدر اردگان

04:33PM Sat 6 Jan, 2018

انقرہ: ترک صدررجب طیب اردگان نے امریکہ اور اسرائیل پر پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں ’مداخلت‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایران نے بھی ملک میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے بعد امریکہ پر ایسا ہی الزام عائد کیا تھا۔ ترک صدر رجب اردگان نے فرانس کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل انقرہ میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل پر پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ ترکی کے ہمسایہ ملک ایران میں مہنگائی کے خلاف کئی روز تک جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں میں 21افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ صدر اردگان کا کہنا تھا کہ چند ممالک کی ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا جن میں امریکہ اور اسرائیل سر فہرست ہیں۔