شری رام سینا کو گوا میں شاخ قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ؛ منوہر پاریکر

02:57PM Thu 31 Jul, 2014

بھٹکلیس نیوز / 31 جولائ 14 پنجی / (آئی اے این ایس) "شری رام سینا کو گوا میں ان کی شاخ قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔"یہ بات گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے گوا اسمبلی میں بی جے پی کے رکن اسمبلی وشنو واگھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے اس کی بہت ساری وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے چیف پرمود متالک پر فرقہ واریت کو ہوا دینے اور مینگلور میں نوجوان مرد و خواتین پر حملہ کرنے کے  علاوہ بہت سے الزامات ہیں جس کی بناء پر اگر وہ گوا میں ان کی شاخ کھولنے کی اجازت دیتے ہیں تو پھر بہت ساری تنظیمیں اس کے خلاف آواز اٹھائیں گی ۔