مسلم سماج کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن کے مطالبہ کو لےکر پونہ میں لاکھوں افراد نے کیا احتجاج

02:13PM Sun 9 Sep, 2018

مہاراشٹر میں مسلم سماج کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ ہورہا ہے۔ آج پونہ میں مسلم ریزرویشن کے مطالبے کو لے کر مسلم مک مہامورچہ یعنی خاموش مورچہ کا انعقاد پونہ کے گولی بار میدان سے عمل میں آیا ۔ اس مورچہ میں لاکھوں کی تعداد میں مرد خواتین نے حصہ لیتے ہوئے ریاست مہاراشٹر میں مسلم سماج کو بھی تعلیم اور زور گار میں ریزرویشن فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ پونہ میں منعقد ہونے والے اس خاموش مورچہ میں موب لیچنگ تشدد کے ذمہ دار کو موت کی سزا دینے کا بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ۔ خاموش مورچہ پونہ کے گولی بار میدان سے شروع ہوکر ڈیویزنل کمشنر آفیس پونہ پر اختتام پذیر ہوا۔